ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قلیل تنخواہ کے باﺅجود زیادہ آمدنی والی شخصیات

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوزڈیسک)چند روز قبل گزرے سال 2015ء کو ہر شخص کسی نہ کسی حوالے سے یاد رکھے گا لیکن چار شخصیات ایسی بھی ہیں جو اس سال کو اپنی آمدنی کے حوالے سے خوش بختی کی علامت کے طورپر یاد رکھیں گی ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان چاروں شخصیات نے معمولی تنخواہوں کے باوجود گزرے برس کے دوران اربوں ڈالرز کمائے ۔مذکورہ چاروں افراد کی مجموعی سالانہ تنخواہ 90ہزار ڈالر ہے لیکن انہوں نے گزشتہ برس 67.8ارب ڈالرز کمائے ۔ان شخصیات میں انٹر نیٹ کمپنی گوگل اور الفابیٹ کے بانی لیری پیج اور سرگی برن ، فیس بک بانی مارک زکر برگ اورخریداری کی آئن لائن کمپنی ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس شامل ہیں ۔ان میں سے لیری پیج اور سرگی برن رضاکارانہ طورپر محض ایک ڈالر سالانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں تاہم وہ کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں اور سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے ان کی آمدنی بھی اربوں میں ہوئی ۔حصص کی مد میں ہونے والے منافع سے لیری پیج اور سرگی برن نے مجموعی طورپر 22.2ارب ڈالر کمائے ۔اسی طرح فیس بک بانی مارک زکر برگ بھی سالانہ ایک ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں تاہم یکم دسمبر 2015ء تک کے اعداد و شمار کے مطابق فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافے سے مارک زکر برگ کو 13.8ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ۔ایمازون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس نے 2015ء میں تقریباً 81ہزار 840ڈالر تنخواہ یک مد میں حاصل کیے ۔10نومبر 2015ء تک کے اعداد و شمار کے مطابق بیزوس کے پاس ایمازون کے 8کروڑ 29لاکھ 14ہزار 455شیئرز موجود ہیں۔گزشتہ برس میں ایمازون کے شیئرز کی قدر میں 120فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد بیزوس کو 31.8ارب ڈالرزکی آمدن ہوئی



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…