جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ٹیکس ایمنسٹی سکیم ایف بی آرکی ناکامی کا اعتراف ہے،ڈاکٹر مرتضی مغل

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم ایف بی آر کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس سے ٹیکس چوروں اور ملی بھگت کرنے والی بیوروکریسی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ ٹیکس چوروں کو کالا دھن سفید کرنے میں مدد دینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔حکومت کے فیصلہ سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ پھیلانے، مراعات یافتہ شعبوں کے خلاف کاروائی، ناجائز اثاثے ضبط کرنے کیلئے مناسب قانون سازی اور غیر ملکی بینکوں میں موجود اربوں ڈالر کی واپسی کے سلسلہ میں اقدامات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی جس سے ملک ہمیشہ ملکی و غیر ملکی قرضوں کا محتاج رہے گا۔ایسے فیصلوں سے اصلاحات جنکی رفتار پہلے ہی سست ہے دم توڑ دیتی ہیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس سکیم سے نہ تو حکومت کی آمدنی بڑھے گی، نہ ٹیکس نیٹ کو توسیع ملے گی اور نہ ہی بجٹ خسارہ کم ہو گا۔اس طرح کی سکیموں سے مسائل کو وقتی طور پر حل کرتے ہیں جبکہ معاشرے میں کرپشن کو تقویت ملتی ہے ۔ ہمیں ایسے ٹیکس نظام کی ضرورت ہے جوصنعت و تجارت کو نقصان پہنچائے بغیر حکومت کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے علاوہ دولت کی منصفانہ تقسیم ، فوائد کی عوام کو منتقلی اور معاشرے کے کمزور طبقات کی دیکھ بھال کو یقینی بنائے۔ بعض شعبوں پر ضرورت سے زیادہ ٹیکس اور دیگر کو بے جا مراعات دینے اور ایماندار ٹیکس گزاروں کی جائز شکایات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ معیشت کے سارے نظام کو زمین بوس کر رہا ہے۔ جب تک ارباب اختیار ٹیکس کے منصفانہ نظام کے لئے اقدامات نہیں کریں گے ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے لئے معافی کی سکیمیں بھگت کا نتیجہ ہیں۔ اسکے علاوہ زیر زمین معیشت اورقیاس آرائی پر مبنی تجارت کی سرپرستی، کثیر القومی کمپنیوں کے ہتھکنڈوں کو نظر انداز کرنااور حکومت کا بڑھتا حجم بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ عوامی نمائندوں کو ٹیکس کے معاملات سے دور رکھنا، نا اہل غیر ملک ماہرین پر دارو مدار، غریبوں پر ٹیکس میں اضافہ جبکہ اشرافیہ پر کمی کی وجہ سے ملک بے روزگاری، بد امنی ،سرمائے اور اثاثہ جات کے فرار، سرمایہ کاری میں بھی کمی اور بین الاقوامی عدم اعتماد کا سبب ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…