کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے تقویمی سال2015 کے دوران مختلف نوعیت کی بے قاعدگیوں کے ذریعے 97 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ٹیکسوں میں ہونے والی چوری کو بے نقاب کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی نے تقویمی سال2015کے دوران مجموعی طورپر 97کروڑ9لاکھ 92ہزارروپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کرتے ہوئے دسمبر 2015 کے دوران ایل ای ڈی لائٹس کے 25درا?مدکنندگان کو 20 کروڑ 14 لاکھ 66ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری پر آڈٹ ا?بزرویشن جاری کیں۔
کیونکہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی کی جانب سے دسمبر 2015 میں جب بے قاعدگیوں میں ملوث درآمدکنندگان کے امپورٹ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس بات کاانکشاف ہوا کہ متعدددرآمدکنندگان نے چین، ترکی، کویت، تھائی لینڈ، بھارت اورجرمنی سے مختلف اشیا کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پرایس آراو659، 1125، 661، 504، 565اور ایس ا?راونمبر678، پاکستان کسٹم ٹیرف (پی سی ٹی) اور کسٹمز ویلیوایشن رولنگ کے غلط استعمال کے مرتکب قرار پائے اور ان بے قاعدگیوںسے قومی خزانے کو 76کروڑ 95 لاکھ 25ہزارکا نقصان پہنچایا گیا۔
بے قاعدگیوں میں ملوث 37 درآمدکنندگان کیخلاف شواہد حاصل کرنے کے بعد محکمے نے کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ کسٹمزایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی تاکہ ان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے اورقومی خزانے کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیاجاسکے۔
کراچی میں گزشتہ سال97کروڑروپے کی ڈیوٹی چوری بے نقاب
3
جنوری 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں