ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس اسکیم کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے ،آل پاکستان انجمن تاجران

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیر اعظم کی جانب سے تاجروں کیلیے اعلان کردہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم پر بعض سیاسی جماعتوں کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی پارٹیوں سے درخواست کی ہے کہ 35 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی اس اسکیم کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اس رضاکارانہ اسکیم کو مزید بہتر بنانے کیلیے تاجر تنظیموں کو اپنے اجلاس میں بلائیں اور ملک کو آئی ایم ایف سے نجات دلانے کیلیے تاجروں کا ساتھ دیں۔
گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، جنرل سیکریٹری نعیم میرنے دیگر عہدیدادارن شاہد غفور پراچہ، شیخ حفیظ اور عرفان چوہدری کے ہمراہ ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم تاجروں کیلیے سال نو کا خوبصورت ترین تحفہ ہے، تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر حکومت کے ساتھ 6ماہ مذاکرات کیے۔ 4 ہڑتالیں کیں، جھولی اٹھا کر اس حکومت کو بد دعائیں دیں لیکن تاجروں کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں جب ٹیکس ادائیگی کی اس اسکیم کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو اپوزیشن جماعتوں نے محض سیاست چمکانے کے لیے اس اسکیم کی مخالفت کی اور تاجروں کو چور کہا گیا، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف اس رضاکارانہ اسکیم پر سیاسی فائدہ اٹھانے کیلیے چھوٹے تاجروں کا نقصان نہ کریں کیونکہ ہم وہ تاجر نہیں جن کے لانچوں میں پیسے پکڑے گئے۔ہم چھوٹے تاجر ہیں اور ٹیکس دینا چاہتے ہیں، اس اسکیم سے ٹیکس کے فرسودہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور 35 لاکھ تاجر 3سال کے دوران ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، اس وقت 10 لاکھ تاجر ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں، اس اسکیم کو ایمنسٹی اسکیم کہنا سراسر غلط ہے، یہ کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم نہیں ہے، اس سکیم کے تحت جو تاجر اپنی ریٹرن فائل کرے گا وہ ودہولڈنگ سے مستثنیٰ ہوگا تاہم اسے 0.2 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ تاجر کمیشن یا بھتہ مافیا ہیں نہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے، ہم موجودہ حکومت کے پٹھو بھی نہیں ہیں تاہم ہمیں چور کہہ کر توہین کی گئی کیونکہ اس ملک کی معیشت کو چلانے والے چھوٹے تاجر ہیں، اگر ہمارا ٹیکس نظام ٹھیک نہیں تو اس میں تاجروقصور وار نہیں، ہم ٹیکس نظام بہتر بنانا چاہتے ہیں، فرسودہ اور پیچیدہ ٹیکس نظام سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو انتباہ کیا کہ اگر اس رضاکارانہ اسکیم کو اسمبلی سے منظور نہ کرایا گیا یا کسی تاجر گروپ نے اس اسکیم کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تو وہ اس کے ذمے دار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اس اسکیم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے، ہماری اپیل ہے کہ تاجر نمائندوں کو اس اجلاس میں بلایا جائے اور ہمارا موقف سنا جائے کیونکہ اس اسکیم کے فریق تاجر ہیں تاجر اس اسکیم کو کسی بھی صورت سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…