اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی،سمری میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے اوگرا نے بدھ کے روز وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری ارسال کی ہے ،سمری میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے جبکہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 17پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 93پیسے،ایچ او بی سی کی قیمت میں 4روپے 35پیسے اور مٹی کی قیمت میں 8روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔جبکہ قیمتوں میں اضافے اور کمی کی حتمی منظوری وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد دے گی۔