کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی 7ماہ میں ڈیڑھ ارب روپے کی بھارتی چائے پی گئے ۔اپریل سے اکتوبر کے دوران بھارت سے ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کی چائے کی پتی درآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپریل سے اکتوبر کے دوران بھارت سے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی چائے کی پتی درآمد کی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک کروڑ ڈالر کی چائے کی پتی درآمد کی گئی تھی۔پاکستان سالانہ 34 ارب روپے کی چائے کی پتی درآمد کرتا ہے جبکہ ایک سال کے دوران عالمی سطح پر فی ٹن چائے 100 ڈالر اضافے سے 370 ڈالر پہنچ جانے سے مقامی مارکیٹ میں یہ مہنگی ہوچکی ہے ، ریٹیل سطح پر 900 گرام کی چائے کا ڈبہ 570 روپے سے بڑھ کر 820 روپے کا ہوگیا ہے۔