اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی میٹرو بس منصوبے میں مبینہ خرد برد، نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،اہم شخصیات کی نیندیں حرام ہوگئیں،نیب نے میٹرو بس منصوبے سے جڑے اہم شخصیات کے اکاو¿نٹس کی چھان بین کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے،ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے میں مبینہ خورد برد پر نیب نے چھان بین شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے منصوبے میں ملوث اہم شخصیات کے بینک اکاونٹس کی چھان بین کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین میٹروبس منصوبہ حنیف عباسی، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او روالپنڈی کے اکاونٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔