جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ایک فیصد ٹیکس ،پانچ کروڑ تک کالا دھن سفید ،نئی سکیم قوم پر بھاری پڑے گی،اہم سیاسی جماعت کا انتباہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف پنجاب نے ایک فیصد ٹیکس دے کر پانچ کروڑ تک کے کالے دھن کو سفید کرنے کی مجوزہ سکیم پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف اپنے خاص حواریوں کیلئے اتنا بڑ اقدام اٹھانے جارہی ہے ، ایک طرف عالمی مالیاتی اداروں سے کڑی شرائط پر بھاری قرضے لے کر ملک و قوم کو غلام بنایا جارہا ہے اور دوسری طرف خود ہی ایسے راستے دکھائے جارہے ہیںجو ثابت کرتا ہے کہ حکومت ٹیکس چوروں کی سرپرست ہے۔ تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان میں ہر شعبے سے وابستہ افراد بالواسطہ اور بلاواسطہ بھاری ٹیکسز ادا کر رہے ہیں لیکن ایک طبقہ ایسا ہے جو ٹیکس ادا نہیں کرتا اور پھر اس کے لئے خصوصی سکیمیں متعارف کر ادی جاتی ہیں۔پاکستانی قوم ماچس کی ایک ڈبی کی خریداری پر بھی ٹیکس دے رہی ہے لیکن بد قسمتی سے اسے تعلیم، پینے کے صاف پانی اور صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر عوام کےلئے ٹیکس کے نظام میں آسانیاں پیدا کرے گی اور عوام خود ٹیکس دیں گے ۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ موجودہ حکمرانوں کی طرح اپنے اللے تللوں پر خرچ کرنے کی بجائے ملک و قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے جس سے ملک میں خوشحالی اور عوام کی زندگیوں میں آسودگی آئے گی۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ حکومت کی پانچ کروڑ تک کے کالے دھن کو ایک فیصد ٹیکس دے کر سفید کرنے کی مجوزہ سکیم صرف اپنے خاص حواریوں کے لئے ہے جس سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔حکومت ایسے چور راستے نکالنے کی بجائے شفافیت کو فروغ دے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…