کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ فا ر یکس ایسو سی ایشن آ ف پا کستان کی ر پو ر ٹ کے مطا بق پیر کے روز انٹر بینک میں رو پے کے مقا بلے ڈا لر کی قدر12پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید104.78روپے سے بڑھ کر104.90روپے اور قیمت فروخت104.83روپے سے بڑھ کر104.95روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 106.10روپے سے کم ہو کر106روپے اور قیمت فروخت 106.40روپے سے کم ہو کر106.25روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کویورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو رو کی قیمت خر ید 115.80روپے سے کم ہو کر115.50روپے اور قیمت فروخت116.80 روپے سے کم ہو کر116.50روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کی نمایاں کمی سے بر طا نوی پا ؤنڈ کی قیمت خر ید 158روپے سے کم ہو کر157روپے اور قیمت فروخت 159روپے سے کم ہو کر158روپے پر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں