جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اب پھر دیر سے جانا ۔۔۔! سعودی عرب میں پی آئی اے کے ساتھ ”کمال“ ہوگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)اب پھر دیر سے جانا ۔۔۔! سعودی عرب میں پی آئی اے کے ساتھ ”کمال“ ہوگیا،جدہ سے لاہور آنے والی پرواز اٹھارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے پر سعودی ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن پر دس ہزار ریال کاجرمانہ عائد کردیا۔ذرائع کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندر ادائیگی کی جائے بصورت دیگر پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی بھی عائد ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے760طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے اٹھارہ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ایئرپورٹ پر مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے جرمانہ عائد کیا ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے جدہ جانیوالی پروازپی کے741بھی 17گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے بوئنگ 777طیارے میں خرابی کی وجہ سے پروازاسلام آباد سے روانہ نہیں ہوسکی تھی اورمسافروں کو کئی گھنٹے سخت سردی میں ایئرپورٹ پر رہنے کے بعد مسافروں کے احتجاج پر ہوٹل منتقل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…