ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ نے پاکستانی پورٹ لینڈ سیمنٹ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائدکر دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستانی پورٹ لینڈ سیمنٹ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائدکر دی ہے ، ڈیوٹی کااطلاق 18دسمبر سے ہوگامختلف کمپنیوں کے سیمنٹ پر 14.29فیصد سے لیکر77.15فیصد تک ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ،اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے سب سے زیادہ بیسٹ وے سیمنٹ متاثر ہوگا ۔غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تجارتی کمیشن نے گذشتہ سال سیمنٹ بنانے والی مقامی انڈسٹریزایفری سیم،لفارگ انڈسٹریز،این پی سی سیمپرزاور پی پی سی نے اپنے ایسوسی ایشن کے زریعے دیے جانے والے ایک خط کے بعد مکمل تفتیش کے بعد کیا ہے جس کے مطا بق پورٹ لینڈ سیمنٹ کی ڈمپنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی سیمنٹ انڈسٹری کو نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے اور یہ سیمنٹ پاکستان سے برآمد کیا جاتا ہے جس کے بعد تجارتی کمیشن نے جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت کو پورٹ لینڈ سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کی سفارش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لکی سیمنٹ پر 14.29فیصد،بیسٹ وے سیمنٹ پر 77.15فیصد،ڈی جی خان سیمنٹ پر 68.87فیصداور آٹک سیمنٹ پر 63.53فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لاگو ہوگی جبکہ ان چار کمپنیوں کے علاوہ دیگر تمام کمپنیوں پر 62.69فیصد تک ڈیوٹی لاگو ہوگی پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے سیمنٹ کی برآمدات میں مذید کمی ہوگی۔۔اعجاز خان



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…