ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

رواں سیزن 51 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں سیزن 51 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے ۔ شوگر ملرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک سے مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمد بھی کی جاسکتی ہے ۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں چینی کی سالانہ کھپت 48 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے اور جبکہ گزشتہ سیزن کا 3 لاکھ ٹن کا ذخیرہ بھی موجود ہے ۔ چینی کی عالمی قیمت 414 ڈالر فی ٹن ہے جو مقامی چینی کی پیدواری لاگت سے بھی کم ہے ۔ اس لیے ملرز کو فی کلو چینی ایکسپورٹ کرنے کے لیے 13 روپے قومی خزانے سے دیئے جا رہے ہیں ۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ جہاں حکومت شوگر ملرز کو اتنی مراعات دے رہی ہے وہاں سرکار انہیں کاشت کاروں کو گنے کی فوری ادائیگیاں کرنے کا بھی پابند کرے ۔ پنجاب میں تو گنے کی کم سے کم قیمت 180 روپے فی من طے کی جاچکی ہے تاہم سندھ میں اب تک گنے کی امدادی قیمت طے نہیں ہوسکی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…