ماسکو (نیوزڈیسک)روس بنگلہ دیش کے پہلے جوہری بجلی گھر”رپور“ کی تعمیر کے90 فی صد یعنی 12 ارب 65 کروڑ ڈالر اخراجات اٹھائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بیا ن بنگلہ دیش کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی قمر الاسلام نے دیااس کے علاوہ بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ عبدالمعال عبدالمحیط نے بتایا کہ جوہری بجلی گھر کی تعمیر شعبہ توانائی سے متعلق ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ تعمیر 2016 میں روسی کمپنی ”اتوم ستروئی ایکسپورت“ شروع کرے گی۔ جوہری بجلی گھر میں 1200 میگاواٹ کے دو جوہری ری ایکٹر نصب کئے جائیں گے۔ پہلا ری ایکٹر سن 2022 میں چلایا جائے گا اور دوسرا سن 2023 میں فعال ہو جائے گا۔