ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نئی صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کردیاجائیگا، مرتضیٰ جتوئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ جلد نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کردیا جائے گا۔سندھ میں قائم ہونے والے انڈسٹریل پارکس اور سرمایہ کاری زونز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، گوادر میں ایک ہزار ایکٹر زمین پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنایا جارہا ہے، پاک چین کوریڈور منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔کورنگی ایسوسی ایشن ا?ف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے وزیراعظم نے سندھ حکومت کو خصوصی گرانٹ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کو جرائم پیشہ عناصر اور لاقانونیت کے سپرد نہیں کیا جاسکتا، قیام امن کے لیے اگر وفاق کو مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے۔غلام مرتضی جتوئی کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت پورے ملک میں ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن نواب شاہ تک مکمل ہوچکی ہے، ترکمانستان کے ساتھ ہونے والے گیس معاہدے کی تکمیل بھی آئندہ چند برسوں میں ہوجائے گی، 2018تک ملک میں توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی وزارت صنعت و تجارت کے پاس صرف پالیسی سازی اور ریگولرائزیشن کے اختیارات ہیں، اس وقت صنعتوں کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ایسا ادارہ نہیں جو فیلڈ میں ہو، صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس انفرا اسٹرکچر اور ضوابط کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں میں مسائل حل کروانے کے لیے صنعت کاروں سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کاٹی کے صدر زاہد سعید نے کہا کہ کراچی کے صنعت کاروں کو لا اینڈ آرڈر، انفرااسٹرکچر اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے تین بڑے مسائل کا سامنا ہے، وفاق اور صوبوں کے مابین اختیارات کی تقسیم کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے صنعت کاروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ زاہد سعید نے کہا کہ صنعتی فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے کوئی حکمت عملی ترتیب نہیں دی گئی تو آئندہ چند برسوں میں برآمدات کو شدید جھٹکا لگ سکتا ہے۔تقریب سے راشد صدیقی، زبیر چھایا نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کاٹی کی جانب سے نشاند ہی کردہ مسائل کو حل کرنے کے بھرپور تعاون کا یقین دلوایا۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر نائب صدر سلیم الزماں، نائب صدر سید واجد حیسن، سابق صدور اکبر فاروقی، فرحان الرحمان اور کاٹٰی کے دیگر عہدے داران اور سینئر ارکان نے بھی شرکت کی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…