ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا دوست ملک کو پندرہ ہزار ٹن چاول بطور تحفہ دینے کا فیصلہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
????????????????????????????????????
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے کیوبا کو پندرہ ہزار ٹن چاول بطور تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ اور 2005ءکے زلزلہ کے موقع پر کیوبا کی طرف سے بھرپور امداد پر اظہار تشکر کے طورپر کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس امداد کااعلان کیا اور بدھ کو وزارت خارجہ میں باقاعدہ تقریب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس کا اعلان کیا ۔اس موقع پر پاکستان کےلئے کیوبا کے نامزد سفیر گیبریل ٹائل کاپوٹ بھی موجود تھے ۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان اور کیوبا کے درمیان باہمی مفاد اور اعتماد کی بنیاد پر آزمودہ تعلقات ہیں اور وہ بین الاقوامی اداروں میں ہمیشہ ایک دوسرے کاساتھ دیتے ہیں ۔2005ءکے زلزلہ کے بعد کیوبا کی طرف سے ایک امدادی اورمیڈیکل ٹیم بھجوائی گئی تھی جس کی قیادت برونوں روڈ ری گوز پیریلا نے کی تھی جو اس وقت کیوبا کے وزیر خارجہ ہیں اور یہ ٹیم چھ ماہ تک پاکستان میں رہی تھی جبکہ کیوبا نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کےلئے ایک ہزار تعلیمی وظائف بھی دیئے تھے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…