اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے دریائے سندھ کی انتظامی ، منصوبہ بندی اور پانی کے وسائل کو ترقی دینے کیلئے اضافی 35 ملین ڈالر کی منظوری دیدی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے اسلام آباد میں واقع دفتر سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کی طرف سے اس اضافی رقم سے دریائے سندھ کے آبی وسائل جن میں ماحولیاتی تبدیلی میں مداخلت اور اس کو کم سے کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں میں میں مدد ملے گی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے کیونکہ اس کے پانی خوراک و توانائی کا وسیع پیمانے پر انحصار ان وسائل پر ہے جو ہمالیہ ، کوہ قراقرم رینج میں واقع ہیں عالمی بینک کے 38 ملین ڈالرز نے دریائے سندھ کے سسٹم میں کسی حد تک بہتری پیدا کی ہ