اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف بی آر نے حکومتی اداروں و ڈپارٹمنٹس پر مشتمل ودہولڈنگ ایجنٹس سے اربوں روپے کا ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کیلئے فری ٹیکس نمبر رکھنے والے ودہولڈنگ ایجنٹس کی فہرستیں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹد(پرال)کو ریجنل ٹیکس آفسز اور آر ٹی اوز کے لحاظ سے فری ٹیکس نمبرز (ایف ٹی این) رکھنے والے ودہولڈنگ ایجنٹس کی فہرستیں مرتب کرکے ان لینڈ ریونیو آپریشن ونگ کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ پرال کی فراہم کردہ فہرستیں ان لینڈ ریونیو ونگ کو اور وہاں سے متعلقہ آر ٹی او اور ایل ٹی یوکو ان ہدایات کے ساتھ بھجوائی جائیںگیکہ چیف کمشنرز مجاز افسر کو حکومتی اداروں و ڈپارٹمنٹس کے فری ٹیکس نمبر رکھنے والے متعلقہ فوکل پرسن ودہولڈنگ ایجنٹس سے رابط کر کے موبائل فون نمبرز اور ای میل ایڈریس حاصل کریںتاکہ ان کی الیکٹرانیکلی انرولمنٹ کی جا سکے اور فوکل پرسن ودہولڈنگ ایجنٹس اپنے پاس ورڈز کو دوبارہ ایڈجسٹ اور سیٹ کرنے کے قابل ہو سکیں۔اس بارے میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ مذکورہ فیصلہ حکومتی اداروں و ڈپارٹمنٹس پر مشتمل ودہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے اربوں روپے کے واجبات اوراسٹیٹمنٹس جمع نہ کرائے جانے کے باعث کیا گیا کیونکہ بہت سے اداروں کے ودہولڈنگ ایجنٹس کے طور پر مقرر کردہ فوکل پرسن اپ ڈیٹڈ نہیں تھے اور آئی آر ایس سسٹم میں خامیوں کے باعث انہیں آن لائن ودہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹس جمع کرانے میں مشکلات درپیش تھیں اور وہ اپنے واجبات بھی جمع نہیں کرا پارہے تھے اس لیے ایف بی آر نے پرال ہیڈ کوارٹر سے تفصیلات لے کر فہرستیں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے اور مانیٹرنگ بھی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز سے ہی کی جائے گی جبکہ جہاں فری ٹیکس نمبرز جاری نہیں ہوئے ہوں گے انہیں فری ٹیکس نمبرز جاری کیے جائیں گے۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس مانیٹرنگ کیلئے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹس، تحصیل میونسپل اتھارٹی سمیت دیگر تمام حکومتی اتھارٹیز کو بھی فری ٹیکس نمبر جاری کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے حال ہی میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز ایل ٹی یوز اور آر ٹی اوز کی ویڈیو کانفرنس بھی منعقد ہوچکی ہے جس میں حکومتی اتھارٹیز کو ایف ٹی این جاری کرنے کے حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے
ایف ٹی این والے ودہولڈنگ ایجنٹس کی فہرستیں بنانے کی ہدایت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا
-
بہنوں کی کمال بہادری نے گوجرانوالہ میں 16 سالہ لڑکی کے اغواء کی سنسنی خیز کوشش ناکام بنادی



















































