بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

پی پی ایل کی جانب سے مٹیاری میں گیس ذخائرملنے کااعلان

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے ساتھ مل کر سندھ کے ضلع مٹیاری میں دریافتی کنویں حاتم ایکس1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔اس کنویں کی کھدائی کا ا?غاز8 اکتوبر2015 کو ہوا جسے26 نومبر کو 3ہزار 800 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا،وائر لائن لوگز کی بنیاد پر لوورگورو فارمیشن میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی، لوورگورو فارمیشن کی میسو سینڈ میں 48/64? انچ چوک سائزپرابتدائی جانچ کے دوران یومیہ 56ایم ایم ایس سی ایف گیس حاصل ہوئی۔جس سے حاتم ایکس 1 میں تجارتی مقاصد کے لیے گیس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، کنویں سے گیس کے بہاو¿ کی رفتار کا تعین کرنے کے لیے مختلف چوک سائزوں پر بہاو¿ حاصل کیا جارہا ہے۔ کنویں سے پیداوار کے حصول کی مجموعی صلاحیت کا تعین جانچ مکمل ہونے کے بعد ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ پی پی ایل گمبٹ ساو¿تھ بلاک میں 65 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کا حصہ بالترتیب 25 اور 10فیصد ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…