بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی،248پوائنٹس کا اضافہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی بینکاری ریگولیٹر کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے خدشات، خام تیل کی عالمی قیمت میں معمولی اضافے اورسوزوکی کمپنی کی جانب سے فاضل پرزہ جات کا نیا پلانٹ لگانے کے علاوہ نئے ماڈلز متعارف کرانے جیسے عوامل نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں کو مثبت کردیا اور بدھ کو ایک بارپھرتیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 32500 ،32600 اور32700 پوائنٹس کی 3حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں، 55.79 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 38 ارب23 کروڑ35 لاکھ65 ہزار735 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ پی پی ایل کی گمبٹ سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے اور خام تیل کی عالمی قیمت میں معمولی اضافے کی وجہ سے بدھ کو آئل اسٹاکس میں خریداری سرگرمیاں دوبارہ بڑھیں جبکہ آٹو سیکٹر کے حصص میں بھی خریداری رحجان غالب ہوا، اسی طرح غیرملکیوں کی جانب سے مخصوص شعبوں میں خریداری کی گئی جس سے مارکیٹ کا گراف ایک بار پھر تیزی کی جانب گامزن ہوا۔جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس247.56 پوائنٹس کے اضافے سے32714.60 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 213.23 پوائنٹس کے اضافے سے 19280.05، کے ایم آئی30 انڈیکس545.23 پوائنٹس کے اضافے سے 54626.60 اور ا?ل شیئر اسلامک انڈیکس 121.02 پوائنٹس کے اضافے سے 15296.99 ہوگیا۔کاروباری حجم منگل کی نسبت2.41 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ 90 لاکھ12 ہزار250 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار328 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں183 کے بھاو¿ میں اضافہ، 123 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پاک سوزوکی کے بھاو¿ 23.36 روپے بڑھ کر 490.70 روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے بھاو¿20 روپے بڑھ کر 650 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاو¿ 116.22 روپے کم ہو کر 7000 روپے اور اٹلس بیٹری کے بھاو¿24 روپے کم ہوکر766 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…