اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین اور متحدہ عرب امارات کی توانائی کمپنیوں نے مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان کے توانائی شعبہ میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوائنٹ وینچر کے تحت پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس تعمیر کئے جائینگے جن سے 3960 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کی جائےگی۔ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی میٹل انوسٹمنٹ ہولڈنگ کارپوریشن اور پاور چائنہ ای اینڈ ایم انٹرنیشنل نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔