جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

تیل قیمتوں میں کمی سے حصص مارکیٹ پر پھر مندی کے بادل چھا گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)خام تیل کی عالمی قیمت میں مزید کمی اور تقویمی سال 2015 کااختتام قریب آنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کا دباو¿ بڑھنے سے جمعہ کو ایک بارپھرمندی کے بادل چھائے رہے جبکہ سرمایہ کاروں کے43 ارب28 کروڑ16 لاکھ3 ہزار159 روپے ڈوب گئے۔ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ تقویمی سال کے اختتام پرسرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی پرانے سودوں کے تصفیوں میں مصروفیت کی وجہ سے مارکیٹ میں دلچسپی کم ہوگئی ہے جبکہ خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کی وجہ سے مقامی ا?ئل اسٹاکس میں فروخت کا رحجان غالب ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں و مالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر ا?رگنائزیشنز نے80 لاکھ31 ہزار701 ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ غیرملکیوں نے30 لاکھ51 ہزار، میوچل فنڈز 22 لاکھ29 ہزار اور بروکرز نے 27 لاکھ51 ہزار ڈالرکا انخلا کیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس163.41 پوائنٹس کمی سے 33048.51 ہو گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 107.72 پوائنٹس گھٹ کر 19391.10، کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 370.10 پوائنٹس کمی سے 54877.12 اور ا?ل شیئراسلامک انڈیکس 51.06 پوائنٹس گھٹ کر 15395.69 ہو گیا۔کاروباری حجم 10.34 فیصد زائد رہا اور18 کروڑ91 لاکھ 85 ہزارحصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ323 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں109 کے بھاو¿ میں اضافہ، 193 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…