پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

ٹی ڈیپ میں ایکسپورٹ کنسائنمنٹس کی غلط ہینڈلنگ پراجلاس

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 9دسمبر کو چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ ایس ایم منیر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فورس کمانڈر اے این ایف محمد ابوذر، ڈائریکٹرجنرل ٹی ڈی اے پی ڈاکٹر ایم عثمان، ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کراچی اسدرفیع چندانہ، کلکٹرایکسپورٹ پی کیواے آغاشاہد مجید خان، کلکٹر ایکسپورٹ کراچی پورٹ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو، ٹریفک منیجر کے پی ٹی سہیل، پی آئی سی ٹی، کیوآئی سی ٹی اور کے آئی سی ٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اکرم راجپوٹ، سینئر نائب صدر آر ای اے پی نعمان شیخ، چیئرمین پیفا اظہارالحق قمر اور پریگمیا، پلگمیا، پی ٹی اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس موقع پرایکسپورٹ کنسائنمنٹس کی غلط ہینڈلنگ کے ایشو پر مفصل بات چیت کی گئی، ڈاکٹر ایم عثمان نے ایشو پر بریفنگ دی، فورس کمانڈر اے این ایف محمد ابوذر نے بھی درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور غیرقانونی تجارت کے حوالے سے تصویریں دکھائیں، تاجروں کے نمائندوں نے کہاکہ انھیں غیرقانونی تجارت میں ملوث نہ ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔اس موقع پر کنٹینر ٹرمینلز پر شمپنٹس کی ہینڈلنگ کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق طریقہ کار بنانے کے لیے تکنیکی کمیٹی قائم کی گئی جس کے ارکان میں ڈی جی پورٹ و شپنگ کراچی، سی ای اوز/مالکان کنٹینرٹرمینل آپریٹرز، چیئرمین پیفا، اے این ایف کا نمائندہ، کلکٹرز کسٹمزایکسپورٹ (کراچی پورٹ،پورٹ قاسم)، کے پی ٹی اور پی کیواے کے نمائندے شامل ہونگے جبکہ دیگرمتعلقہ ممبرز کی شمولیت کی بھی گنجائش چھوڑی گئی ہے۔پروسیسز کا مسودہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں زیربحث لا کر منظور کیا جائے گا، اس حوالے سے فیصلے پر پیشرفت کے لیے کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…