لاہو(نیوزڈیسک)سوئی گیس حکام کاکہناہےکہ پنجاب میں صرف ان سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جا رہی ہے،جو نئےاضافی سیکیورٹی ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا چکے ہیں،جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن اور شہریوں نےاسٹیشنز کھولےجانے کا خیرمقدم کیا ہے۔سوئی گیس حکام نےایل این جی ملنے کے بعدپنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کوگیس کی فراہمی کا اعلان کر دیا، تاہم لاہورمیں اکثر سی این جی اسٹیشنز بند پڑے ہیں،بتایاگیاہےکہ یہ سی این جی اسٹیشنز اضافی سیکیورٹی ڈیمانڈ نوٹسز جمع نہیں کرا سکے۔سوئی گیس حکام نے واضح کررکھاہے کہ گیس صرف ان اسٹیشنز کو ملے گی جو سیکیورٹی جمع کرا چکے ہیں،یہ سیکیورٹی گیس کےپریشر کےحساب سے12اور18لاکھ روپےرکھی گئی ہے ،گیس کی قیمت بھی نئی نافذ ہو گی۔دوسری جانب سی این جی مالکان اور صارفین نے7 سال بعد دسمبر میں گیس کی فراہمی کا خیر مقدم کیاہےاورمطالبہ کیاہےکہ گیس کی فراہمی مستقل بنیادوں پرجاری رکھی جائے۔