ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے معدنی ذخائر کا استعمال،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر معدنیات وکان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معدنی وسائل کی تلاش،ترقی اور شعبہ جاتی ریسرچ کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ محکمہ معدنیات نے لاہور ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں معدنی ذخائر کی مفصل اور مستند معلومات کے حصول کے لئے 2 ارب روپے کی لاگت سے جیوفزیکل سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قیمتی معدنیات سے بھرپور استفادہ کرکے معاشی ترقی کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات محکمہ معدنیات اور پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پنجمن)کے تحت منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری پنجمن زبیر کھرل ودیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی بحران کے خاتمے اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے پیش نظر ریسورس میپنگ اور دیگر قیمتی دھاتوں اور معدنی وسائل کی اصل مقدار اور موجودگی بارے مفصل اور مستند ڈیٹا کو کمپیوٹرائز ڈ کیا جارہا ہے۔ درست معلومات کے حصول کے مقصد کے پیش نظر لاہور ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں معروف اور بین الاقوامی شہرت کی حامل غیر ملکی فرم سے معدنیات کا جیوفزیکل سرے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ درست معلومات کے حصول کے لئے سروے کا یہ منصوبہ 2018 میں مکمل ہو گا اور اس سے مختلف علاقوں میں معدنی ذخائر کی درست مقدار کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں یہ پہلی بار تمام منرلز سائٹس کا ڈیٹابیس مرتب کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔اگلے سال کے اوائل میں چنیوٹ رجوعہ کے معدنی ذخائر کی تخمینہ رپورٹ بھی تیار ہو جائے گی جس کے بعد عالمی شہرت کی حامل قومی وبین الاقوامی کمپنیوں کو چنیوٹ رجوعہ کے مقام پر دریافت ہونے والے خام لوہے اور تانبے کے ذخائر کو نکالنے کے لئے مدعوکیا جائے گا۔ چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ 2018 ءسے قبل معدنی ذخائر سے متعلق رپورٹ کی تیاری کے بعد ان منرلز سائٹس کو مائننگ کے لئے نیلام کیا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…