اسلام آباد (نیوزڈیسک)عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہری آبادی کے بہتر انتظام سے پاکستان دنیا کی امیر قوموں میں با آسانی شامل ہوسکتا ہے۔ عالمی بینک کے ممتاز اربن اکانومسٹ پیٹر ایلیر کے مطابق شہروں کے نظام کار میں بہتری کے ذریعے پاکستان ترقی اور خوشحالی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں شہروں کا حصہ 78فیصد ہے اور ویژن 2025ءکے تحت شہری ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی جبکہ پاکستان کاشمار بھی دنیا کی امیر ترین اقوام میں ہوگا۔