ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سے دو لاکھ ہنر مند افراد بیرون ملک بھیجنے کا اعلان

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قطر ، دبئی اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستان سے دو لاکھ ہنر مند افراد بھجوائے جائیں گے،پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن وکلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں قطر کو ایک نیا شہر بسانے کے لئے 14 لاکھ ہنر مندوں کی ضرورت ہے لہٰذااٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ہنر مندوں کو قطر بھجوائے تا کہ ملک میں زرمبادلہ آئے اور پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہو سکے -ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ٹیوٹا اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ہنرمندوں کی تیاری اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ایک فعال اور موثر ادارے کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے – انہوں نے کہا کہ کہ ہنر مندوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے جو بہت منظم انداز میں ہنر مندوں کو بیرون ملک بھجوانے کا کام انتہائی شفاف طریقے سے انجام دے رہا ہے -انہوں نے کہاکہ ٹیوٹا نے حال ہی میں سہ ماہی اور ششماہی کورسز کا اجرا بھی کیا ہے ان کورسز کی لوکل اور فارن مارکیٹ میں شدید طلب ہے -انہوں نے کہا کہ استاد و شاگرد پروگرام کا اجراءاسی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت ہنرمندوں کو نا صرف بہتر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے بلکہ ان کے لئے عالمی مارکیٹ میں جگہ بھی بنائی جائے گی -انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا نے پبلک پارٹنر شپ کا تجربہ بھی کیا ہے جو بے حد کامیاب رہا ہے –



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…