ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بجلی کے بل میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ماہرین نے بجلی کے بل زیادہ آنے کی وجہ دریافت کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ ہماری غفلت ہی بجلی کے بھاری بل کی صورت میں سامنے آتی ہے۔اپنے موبائل فون چارجر اور دیگر برقی مصنوعات کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا آپ کے بجلی کے بل میں اضافہ کر دیتا ہے جس کا آپ کو احساس تک نہیں ہوتا۔ فون چارجر وغیرہ کو اکثر لوگ پلگ میں لگا چھوڑ دیتے ہیں اور سوئچ بھی بند کرنے کا نہیں سوچتے۔ اگرچہ موجودہ عہد کے چارجر بہت کم مقدار میں توانائی خرچ کرتے ہیں تاہم ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ اس حوالے سے مسلسل غفلت بجلی کے بھاری بل کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوار پر لگے کسی بھی چارجر کا سوئچ بند نہ کیا جائے تو وہ کچھ مقدار میں بجلی خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کے بقول اگر اس سے کوئی ڈیوائس نہیں بھی لگائی گئی تو بھی وہ بجلی تو چارج کر ہی رہے ہوتے ہیں۔ اگر چارجر سے فون نہ بھی لگا ہو تو بھی وہ بجلی کی مرکزی لائن سے منسلک ہوکر کچھ مقدار میں بجلی خرچ کر رہا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں چارجر کو پلگ میں لگا چھوڑ دینا اس کی زندگی کو بھی کم کر دیتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…