کراچی (نیوزڈیسک) پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات جانے والے طیاروں پر لگنے والی پابندی کے ضمن میں ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی ایک خبر کے متعلق پی آئی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ ایئر لائن AIRBORNE COLLISION AVOIDANCE SYSTEM (ACAS) نصب کرنے کے مرحلے میں ہے۔متحدہ عرب امارات کے لئے پی آئی اے کی فلائٹ آپریشنز متاثر نہیں ہونگیں کیونکہ تما م بوئنگ 777 اور چھ A-320 طیارے اس سسٹم سے لیس ہیں۔اس ضمن میں چار ماہ کی توسیع کی منظوری کے لئے ایک درخواست پہلے ہی ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات سول ایوی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں دی جاچکی ہے۔