بیجنگ (نیوزڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق چین ایک بڑی گلوبل اکنامک پاور کے طور پر اپنی شناخت تسلیم کرانے کے لئے بڑی تگ و دو کر رہا تھا جو گزشتہ روز اس وقت پوری ہوئی جب آئی ایم ایف نے یوان کو بھی اپنی بنچ مارک کرنسی باسکٹ میں شامل کر لیا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے چین کی جانب سے ان کی جملہ شرائط پوری ہونے کے بعد اس پر متفق ہوئے ہیں۔ اس نئے اقدام کے بعد اب یورو کا شیئر گر کر 30.93 فیصد رہ جائے گا، جب کہ پاونڈ اور یین کے شیئر میں بھی کمی ہو گی، تا ہم ڈالر تقریباً ویسا ہی رہے گا اور اس کے حصے میں کمی نہیںہو گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں