اسلا م آباد (نیوزڈیسک )بجلی کی نئی قیمتوں کافیصلہ ہوگیا۔نیپرا نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے، کے الیکٹرک اور 300یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والوں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے کی درخواست کی نیپرا میں سماعت ہوئی، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپیہ 81پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کے بعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دی،بجلی صارفین کو 21ارب روپے کے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔دوران سماعت وائس چیرمین نیپرا سی پی پی اے سے سوال کیا کہ 25میگاواٹ صلاحیت کا حامل کوئٹہ پاوراسٹیشن نیپرا سے لائسنس حاصل کئے بغیر کیسے بجلی فروخت کررہاہے ؟۔اس پر سی پی پی اے نے جواب دیا کہ گرمیوں میں شارٹ فال بڑھتا ہے تو مجبوری سے خریدنی پڑتی ہے ،نیپرا نے ہدایت کی کہ کوئٹہ پاوراسٹیشن بجلی جنریشن کا لائسنس حاصل کرے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
پنجاب،تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش
-
گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے
-
شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے نادرا نے ایپلی کیشن متعارف کرا د...
-
میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
-
پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
-
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں آگری، باپ بیٹا اور بھتیجا جاں بحق
-
لاہور، جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
-
محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی















































