لاہور(آن لائن) ملکی سیاسی اور گرتی ہوئی معاشی صورتحال، ملک پر قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ روپے کی قر میں مزید کمی کا باعث بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107.80 روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 105.50 روپے ہوگیا۔ ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجوہات میں سرمایہ کاروں کا ڈالر میں سرمایہ کاری کرنا حکومت کی طرفس ے بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کے باعث تاجروںکاﺅپس میں ڈالرز میں لین دین کرنا بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ تھا جبکہ دستیابی بہت کم تھی۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیاں روپے کی قدر میں کمی کا باعث ہیں۔