ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سیکورٹی خدشات، بغیر آئی ایم ای آئی نمبرز کے موبائل فروخت پر پھر پابندی عائد

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے آئی ایم ای آئی نمبر کی پی ٹی اے سے منظوری کے بغیر سیلولر موبائل فونز کی ملک میں فروخت پرفوری طور پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996کی شق 29 کے تمام مینوفیکچررز اور امپورٹرز سیلولر موبائل فونز کی ٹائپ اور آئی ایم ای آئی نمبر کی پی ٹی اے سے منظوری لازم قرار دیدی گئی ہے،پی ٹی اے کی طر ف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماضی میں ملک میں موبائل فونز کی فروخت میں اضافے کیلئے یہ شرط ختم کردی گئی تھی مگر گذشتہ سال سے غیر معیاری بغیر آئی ایم ای آئی نمبر یا پھر جعلی آئی ایم ای آئی نمبرکے حامل موبائل فونز استعمال ہورہے ہیں جو سیکورٹی رسک ہیں، کسٹم حکام اور متعلقہ کمپنیوں کو کو مراسلہ کے مطابق صرف پی ٹی اے سے منظورشدہ سیلولر موبائل فونزکنسائنمنٹ کی ہی کلئرنس ہوسکے گی جبکہ مینوفیکچررز اور امپورٹرز پی ٹی اے کوسیلولرموبائل فونز کی تمام ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کرنے کا پابند کردیا گیا ہے۔یا د رہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونیوالے سیلولر موبائل فونز کیلئے تمام کمپنیوں کو آئی ایم ای آئی نمبرسپین میں قائم عالمی کمپنی گلوبل سسٹم آف موبائل ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) جاری کرتی ہے آئی ایم ای آئی 13ڈی جٹ پر مشتمل ایک یونیق نمبر ہوتا ہے جو پوری دنیا میں صرف ایک ہی موبائل سیٹ میں استعمال ہوتا ہے۔ ضرورت کے تحت آئی ایم ای آئی نمبر کے ذریعے مطلوبہ شخص تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…