ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی ہدایت پر زرعی مصنوعات کیلیے مراعات زیر غور

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نے وزارت تجارت کو پھلوں اور سبزیوں سمیت زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے مراعات کو نئی تجارتی پالیسی میں شامل کرنے کی ہدایت کردی جس پروزارت تجارت میں دنیا کی مختلف منڈیوں میں زرعی برآمدات میں اضافے کیلیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات کیلیے زرعی اجناس کی پراسیسنگ پر پرکشش مراعات دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے تاکہ ملک کے دور افتادہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کیلیے مزید اسپیشل پیکیجز متعارف کرائے جا سکیں، پاکستانی زرعی اجناس کو غیرروایتی منڈیوں میں متعارف کرانے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق فشریز کی جنوب مشرقی ایشیا اور چین میں بہت طلب ہے، فشریز کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے ذریعے بھی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں، وزیر اعظم کے ویڑن کے مطابق وزارت تجارت میں زرعی مصنوعات کی برا?مدات میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں مختلف ممالک سے مذاکرات جاری ہیں، ترجیحات میں ایران سرفہرست ہے، اس ضمن میں ایران سے فری ٹریڈ سمیت دیگر امور پر بات چیت جاری ہے۔
ایران پر عالمی پابندیاں ہٹنے کے بعد پاکستان کو یہ مارکیٹ بھی مل جائے گی جبکہ روس اور وسط ایشیا میں زرعی برا?مدات میں اضافے کے لیے بھی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے، روس میں پہلی مرتبہ فوڈ ایکسپو میں شرکت کی گئی ہے۔ وزارت تجارت نے ان علاقوں میں چاول، کینو، ا?م، سبزیاں بھرپور طریقے سے متعارف کرانے کا ا?غاز کر دیا ہے، وزیر اعظم نے زراعت کے فروغ کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، وزیر تجارت بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…