ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پولٹری ایسوسی ایشن پربرائلروانڈے کے دام فکس کرنے کاشبہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے)کو مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی بادی النظر خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
سی سی پی نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف اخبارات میں برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتوںکے متعلق شائع ہونے والے اشتہارات کا نوٹس لیا، ان اشتہارات سے ایسا ظاہر ہواکہ پی پی اے نے بادی النظر میں ٹریڈ ایسوسی ایشن کی طرح برائلر چکن اور انڈوں کی قیمتوں کو فکس کیا جس کا مقصد برائلر چکن اور انڈوں کی متعلقہ مارکیٹ میں مسابقت کو روکنا، محدود کرنا یا متاثر کرنا تھا۔
کسی ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں، پیداواراور فروخت کے متعلق فیصلے مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 4کے تحت ممنوع ہیں، اس شو کاز نوٹس کے ذریعے پی پی اے کو 14دن کے اندر تحریری جواب دینے کا کہا گیا ہے تا کہ اس معاملے پر پی پی اے کا موقف 3دسمبر2015 کو سنا جا سکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…