ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عوام ہو جائیں تیار،حکومت ایسا ٹیکس لگانے جارہی ہے جس کا کبھی سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے بلدیاتی الیکشن کے فوراً بعد حکومت پنجاب کو “صفائی ٹیکس” کی تجویز پر لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ،گجرات ،ملتان سمیت پنجاب کے بیس اضلاع میں شہری آبادی سے فی گھر 250روپے وصول کیے جانے اور بلدیاتی اداروں کی مالی معاونت کیلئے شہری آبادی پر صفائی ٹیکس لگانے کے فیصلہ اور اسکے انتظامات مکمل کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں صفائی ٹیکس کے نام پر فی گھر250روپے ماہانہ کافیصلہ عوام پر بوجھ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ واسا بلوں میں پہلے ہی عوام سے صفائی ٹیکس، سیوریج چارجز وصول کیے جارہے ہیں اسی طرح تمام دوکانداروں اور مارکیٹوں سے بھی صفائی ٹیکس کے نام پر کروڑوں روپے کی رقم اکٹھی کی جارہی ہے اب صفائی ٹیکس کے نام پر فی گھر250روپے ماہانہ وصولی کا فیصلہ بلاجواز اور جگا ٹیکس ہوگا۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ عوام سے وصول کردہ صفائی ٹیکس سے میٹروپولیٹن، ڈویژنل سطح پر بلدیہ عظمیٰ میں نئے آنے والے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز کے اعزازیہ و چائے پانی کیلئے ایسے ٹیکسوں کا نفاذ غلط فیصلہ ہوگا۔ حکومت آئی ایم ایف سے اپنی ضروریات کیلئے اربوں روپے کے بھاری قرضے حاصل کر رہی ہے اور ان کی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر سطح پر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔قرضے حکومت حاصل کررہی ہے لیکن اس کی سزا ملک بھر کی عوام کو دی جارہی ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…