منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ملتان میں میٹرو بس منصوبے کے خلاف وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوزڈیسک)ملتان میں میٹرو بس منصوبے کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مشتعل مظاہرین نے میٹرو روٹ کے جنگلے توڑ دئیے۔اتوار کو یہاں ملتان کے علاقے مدنی چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اہل علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور میٹرو بس منصوبے کیخلاف احتجاج کیا، احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے میٹرو بس روٹ کے جنگلے توڑ دیئے اور منصوبے کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے میں سڑکیں کشادہ نہیں کی گئیں، سروس روڈ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی فلائی اوور کی تعمیر کی گئی جس سے اہل علاقہ اور شہریوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، مظاہرین نے مدنی چوک سے میٹرو بس منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بھی بلاک کر دیا۔ تاہم اے سی سٹی کجانب سے مسئلے کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…