ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

صرف پانچ دن۔۔سرمایہ کاروں کے 91ارب ڈوب گئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی سٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد مندی کی زد میں رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 34400 پوائنٹس کی بلند سطح سے گرکر 34100 پوائنٹس پر بند ہوا، مندی کے سبب مارکیٹ میں5 کاروباری دنوں کے دوران سرمایہ کاروں کے 91 ارب سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 73 کھرب سے گھٹ کر 72 کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ ہفتے کراچی سٹاک مارکیٹ کاروبار کے پہلے ہی روز دباو کا شکار ہوکر مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے بعد 5 کاروباری دنوں میں سے 4 دن مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے رہے اور انڈیکس اس مدت میں 612.49پوائنٹس گھٹ گیا ۔مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس 34300,34400 اور 34200 پوائنٹس کی 3 بالائی حد یں گنوابیٹھا ۔کاروباری اتار چڑھاو کے باعث رونماہونے والی مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 91 ارب 60 کروڑ 92 لاکھ 32 ہزار 36 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مجموعی سرمایہ 73 کھرب 10 ارب 37 کروڑ 42 لاکھ 12 ہزار 946 روپے سے کم ہوکر 72 کھرب 18 ارب 76 کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار 910 روپے رہ گیا۔کراچی سٹا ک مار کیٹ میں کا رو بار کے دوران 100انڈ یکس 34460.09پوا ئنٹس کی بلند سطح پر د یکھا گیا جبکہ مندی سے انڈ یکس 33686.27پوا ئنٹس کی کم ترین سطح پر بھی د یکھا گیا ۔گز شتہ ہفتے ما ر کیٹ میں ز یا دہ سے ز یادہ 20کروڑ 52لاکھ 73ہزارحصص کا لین د ین ہوا اور ٹر یڈ نگ و یلیو 8ارب رو پے ر یکا رڈ کی گئی جبکہ کم سے کم 15کروڑ 22لاکھ90ہزارحصص کا کا رو بار ہوا اور ٹر یڈ نگ و یلیو 6ارب رو پے تک محدود ر ہی ۔ مجمو عی طو ر پر 1799کمپنیوں کا کا رو با ر ہوا جس میں سے 785کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضا فہ ،901میں کمی اور 113کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام ر ہا ۔کا رو بار کے لحاظ سے سو ئی سدرن گیس ، کے الیکٹر ک، ڈیسکون ،سو ئی نا ردرن گیس، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،جہا نگیرصدیقی کمپنی ،با ئیکو پٹر و لیم اور پی آئی اے سر فہر ست ر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…