ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزارت ٹیکسٹائل کا ہزارانڈسٹریل اسٹچنگ مشینیں لگانے کاپلان تیار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ملک میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دوردراز پسماندہ علاقوں اورمختلف ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹس میں1000 انڈسٹریل اسٹچنگ مشینوں کی تنصیب کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
ذرائع نے ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری امیرخان مروت نے اس ضمن میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل اجلاس بھی وفاقی وزارت ٹیکسٹائل کے دفترمیں 16 نومبر 2015 کواجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ملک بھر کی ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر ایسوسی ایشنز کی اس سلسلے میں دی جانے والی سفارشات پر بحث کے بعد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل نے مجوزہ منصوبے پر عمل درا?مد کو یقینی بنانے کے لیے 1000 انڈسٹریل اسٹچنگ مشینوں کے لیے فنڈ بھی مختص کرلیا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ ان انڈسٹریل اسٹچنگ مشینوں کوموثر منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال میں لاکر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت کے اس پروگرام کے بدولت ٹیکسٹائل سیکٹر کی وہ انسٹیٹیوٹس جو مطلوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند یا بیمار ہیں کی بحالی ممکن ہوسکے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی منصوبے کے تحت مذکورہ انڈسٹریل اسٹچنگ مشیوں کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ تربیتی اوقات کے بعد ان مشینوں کو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(ایس ایم ای) سیکٹر کو اپنی ویلیوایڈڈ پروڈکٹس کی مینوفیکچرنگ کے لیے کرائے پر بھی فراہم کی جائے گی اور کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی ا?مدنی متعلقہ ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ پر خرچ کی جائے گی۔ 1000 انڈسٹریل اسٹچنگ مشینوں کا کچھ حصہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تربیتی مراکز قائم کرکے وہاں کے غریب نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائیگی۔
اس ضمن میں ٹاولز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین فرخ مقبول نے بتایا کہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مزکورہ اقدام کا ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری خیرمقدم کرتی ہے کیونکہ مذکورہ اقدام سے ملک میں ٹیکسٹائل ویلیوایڈیشن کا نہ صرف ایک نیا کلچر متعارف ہوسکے گا بلکہ انڈسٹری کو تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت بھی میسر ا?سکے گی جبکہ پاکستان سے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برا?مدات کو بھی فروغ حاصل ہوسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…