اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے وفاق اور صوبوں کے درمیان انٹرنیٹ سروسز پر جی ایس ٹی ختم کرنے کے نوٹیفکیشن کے عدم اجرا سمیت سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس کے حوالے سے جاری تنازعات کے حل کیلیے کل بلایا جانے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیر کو اسلام ا?باد میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی ر اے) کے چیئرمین،سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی)کے سربراہ اور خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی(کے پی آر اے)کے سربراہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان سروسز پر جی ایس ٹی کا معاملہ طے کرنے کے لیے ہونے والے مفاہمت کی یاداشت کے سمجھوتے(ایم او یو)پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی بات چیت ہونا تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیٹ سروسز پر بھی جی ایس ٹی عائد کیا گیا تھا جسے وفاقی و صوبائی اتھارٹیز کی جانب سے واپس لینے کا اعلان کیاگیا تھا مگر ابھی تک اس کی واپسی کے لیے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں میں بے چینی پائی جارہی ہے کیونکہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے انٹرنیٹ سروسز پر ٹیکس وصولی نہیں کی جارہی ہے اور اگر صوبائی ریونیو اتھارٹیز کی جانب سے اگر ٹیلی کام کمپنیوں سے انٹرنیٹ سروسز پر سیلز ٹیکس وصولی کا مطالبہ کردیا گیا تو اس صورت میں ٹیلی کام کمپنیاں مشکل کا شکار ہوجائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو بلائے جانیوالے اجلاس میں سندھ ریونیو بورڈ،پی ا?ر اے ،کے پی ا?ر اے اور فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو کے درمیان سروسز پر جنرل سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے طے پانے والے مفاہمت کی یاداشت کے سمجھوتے(ایم او یو)پر عملدرآمد میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے میکنزم وضع کیا جانا تھا۔
اس کے علاوہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے حوالے سے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے پاس ٹیکس ریٹرنز میں زرعی آمد نی ظاہر کرنے والے ٹیکس دہندگان کے بارے میں معلومات کی فراہمی سمیت پراپرٹی پر ٹیکس وصولی میں اضافے کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کیلیے صوبائی ٹیکس قوانین میں ترامیم اور پراپرٹی کے سرکاری ریٹ میں اضافے سمیت دیگر معاملات پر غور ہونا تھا مگر اب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا تعین ا?ئندہ ہفتے کیا جائیگا۔
انٹر نیٹ سروسز ٹیکس پر وفاق اور صوبوں میں تصفیے کیلیے بلایا گیا اجلاس ملتوی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پرسی پولس
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ
-
تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو ہوش آگیا،اصل حقائق سامنے آگئے
-
سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
-
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟
-
گاڑی مالکان کے لیے بڑی سہولت،نادرا نے تصدیق کا عمل آسان بنا دیا
-
اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 560 گرام وزنی 82 ہیروئن بھرے کیپسولز بر...
-
انٹربینک میں ڈالر سستا،ریال میں کمی اور درہم مہنگا
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ















































