جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی،34200 کی حددوبارہ گرگئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی اور غیرملکیوں کی جانب سے سرمائے کے انخلا پر دباو¿ بڑھنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کومعمولی نوعیت کی تیزی کے بعد مندی کے اثرات دوبارہ غالب ہوئے جس سے انڈیکس کی34200 پوائنٹس کی حد دوبارہ گرگئی۔48.62 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے7 ارب91 کروڑ83 لاکھ16 ہزار143 روپے ڈوب گئے۔ ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں، دیگر آرگنائزیشنز اور بروکرز کی جانب سے مجموعی طور پر33 لاکھ1 ہزار784 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری بھی کی گئی۔جس سے ایک موقع پر13 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے15 لاکھ61 ہزار362 ڈالر اور بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے17 لاکھ40 ہزار422 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلاکیا گیا جس سے مارکیٹ مندی کے گرداب میں چلی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 119.78 پوائنٹس کی کمی سے 34144.78 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 100.39 پوائنٹس کی کمی سے 20207.15 اور کے ایم آئی30 انڈیکس256.08 پوائنٹس کی کمی سے 57047.32 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 8.29 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ14 لاکھ83 ہزار850 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار364 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں167 کے بھاو¿ میں اضافہ 177 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں نیسلے پاکستان کے بھاو¿369 روپے بڑھکر8900 روپے اور فروز سنز لیب کے بھاو¿29.80 روپے بڑھ کر871.23 روپے ہوگئے جبکہ محمود ٹیکسٹائل کے بھاو¿ 9.90 روپے کم ہوکر270.10 روپے اور انڈس موٹرز کے بھاو¿9.30 روپے کم ہوکر1095.95 روپے ہوگئے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…