لاہور(نیوز ڈیسک)سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ موم سرما میں سی این جی اور انڈسٹریز میں گیس ناغے کا موجودہ شیڈول برقرار رکھاجائے گا، اچانک گیس قلت کی صورت میں سی این جی کی بندش ہفتے میں ایک روز بڑھائی جائے گی۔سوئی سدرن حکام کا کہنا کہ کسی گیس فیلڈ سے اچانک گیس سپلائی میں قلت پیدا ہونے پر سی این جی کی بندش ہفتے میں 3 سے بڑھا کر 4 دن کردی جائے گی۔ہر سال کی طرح فوجی فرٹلائزر بن قاسم پلانٹ کو یکم جنوری سے 15 فروری رک گیس منقطع رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل بند ہونے کے سبب موسم سرما میں گیس کی بچت ہونے کی توقع ہے۔