جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستانی وبیلاروسی وزیرصنعت تعاون کے روڈمیپ پرمتفق

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ”روڈ میپ آف کوآپریشن ٹومارو“ پر اتفاق ہو گیا، زرعی مشینری، کان کنی سیکٹر اور آٹو پلانٹس قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کی جائے گی۔پیر کو وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی سے بیلا روس کے وزیر صنعت ویٹالے ووفک نے ملاقات کی جس میں پاکستانی صنعت میں تجارتی وسرمایہ کاری مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا، بیلاروسی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے امور بھی زیرغور آئے۔ ووفک نے کہا کہ بیلاروسی سرمایہ کار پاکستان میں کئی اقسام کی زرعی مشینری، ٹرک، ٹریکٹرز، ڈمپرز اور مختلف گاڑیاں اسمبل کرنے کے پلانٹس قائم کرنا چاہتے ہیں، بیلاروس کی کئی کاروباری وسرمایہ کارپارٹیاں مذکورہ بالا گاڑیاں اور یوروٹو، تھری اور فور انجن وغیرہ فراہم کرنے کی خواہاں ہیں۔
ملاقات میں تیل، ٹرانسپورٹ، معدنی کانوں، ٹائر اور آٹوسیکٹر کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تیل نکالنے کے آلات بنانے والے پلانٹس کے قیام پر بھی بات ہوئی۔ بیلاروسی وزیر نے کہا کہ ریلوے انفرااسٹرکچر اشیا کی نقل وحمل میں بڑا اہم کردار ادا کرے گا۔ بیلاروسی وفد نے لاہور میں سیمنٹ کے کارخانوں اور وزارت معدنیات کے دورے سے آگاہ کیا۔ بیلاروسی وزیرصنعت نے پاکستانی ہم منصب سے آٹوموبائل کے شراکت داروں کو بیلاروس بھیجنے کی درخواست بھی کی تاکہ بیلاروسی آٹوموبائل صنعت کی پاکستانی صنعتکاروں کے ساتھ اشتراک قائم کی جاسکے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…