منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

اور سیکٹر کا گردشی قرضہ 350 ارب تک پہنچ گیا، بجلی بلوں پر مزید ٹیکس لگانے کی حکمت عملی تیار

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تمام تر حکومتیدعووں اور اعلانات کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بڑھ کر ایک مرتبہ پھر350ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے سرکلر ڈیٹ سے نمٹنے کے لیے بجلی کے بلوں پرمزیدٹیکس لگانے کی حکمت تیارکرلی، اس مقصد کے لیے اوسط بلوں کے نام پرصارفین کو ایک مرتبہ پھر سردیوں میں اضافی بل بھیجنے کاامکان ہے تاکہ بلوں کی مد میںصارفین کی جیبوں سے اضافی قیمت نکالی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ توکم نہیں کیا لیکن صارفین سے اضافی بلوں کے ذریعے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں کا پلان تیار کیا گیاہے۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک طرف جہاں بجلی بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج، نیلم جہلم سرچارج سمیت دیگرٹیکسز کے ذریعے سرکلرڈیٹ کی ادائیگیوں کا ذریعہ بنا لیا وہیں تقسیم کار کمپنیوںکوبلوں کی وصولیوں میں سختی سے عملدرآمدکرتے ہوئے نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سرکلر ڈیٹ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے آئندہ موسم گرما تک زیادہ سے زیادہ ادائیگیاں کردی جائیں تاکہ گرمیوں میں سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ کھڑا نہ ہو۔اس بارے میں وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے بتایا کہ پاور سیکٹر کاسرکلر ڈیٹ318ارب روپے سے کم ہو کر 308ارب روپے پر آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ پر بڑی حد تکب قابو پا لیا ہے اور آئندہ اس حوالے سے کسی قسم کا نیا قرضہ لینے کے بجائے اپنے ذرائع سے ادائیگیوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…