اسلام آباد (نیوزڈیسک) جنوری کوریا نے پاکستان سے خام مال درآمد کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ وفو دکی سطح پر باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا پاکستان سے تانبا‘ دھات‘ معدنی اشیاء‘ پھل فروٹ‘ کاٹن دھاگہ اور کپڑا درآمد کرے گا۔ کورین درآمدی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو تیونک تھامس نے دونوں ممالک میں باہمی تجارت کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنایا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم صرف 1 . 2 ارب ڈالر ہے جس میں پاکستان کی برآمدات 400 ملین ڈالر اور درآمدت 800 ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی کل درآمدات 500 بلین ڈالر سے زیادہ ہے جس میں زیادہ تر حصہ خام مال 60 فیصد ہے۔