اسلام آباد (نیوزڈیسک )ملک میں آئی پی پیز بہت زیادہ منافع کما رہے ہیں لیکن ان کی کار کردگی منافع کے مطابق نہیں ہےاس سلسلہ میں تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز( آئی پی آر ) نے آئی پی پیز کی کار کردگی اور ان کے منافع پر ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اس وقت ملک میں کل تیس آئی پی پیز کام کر رہے ہیں جن میں سے اٹھائیس پیپکو کے نظام کا حصہ ہیں جبکہ دو کے الیکٹر ک کو بجلی فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ آٹھ آئی پی پیز نسبتاً نئے ہیں جنہوں نے 2010کے بعد کام کرنا شروع کیا ہیں لہذا 2104تک تمام آئی پی پیز کی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش 8975میگا واٹ ہے جو کل بجلی پیدا کرنے کی گنجائش کا 37فیصد بنتا ہے۔ صرف دو بڑے آئی پی پیز کیپکو اورحبکو کی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش 2930میگا واٹ ہے جبکہ دوسرے آئی پی پیز کی انفرادی گنجائش 250میگا واٹ سے بھی کم ہے اس کے علاوہ دو ہا ئیڈل آئی پی پیز بھی ہیں جن کی کل گنجائش 214میگا واٹ ہے ۔نیپر ا کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی رپورٹ کے مطابق آئی پی پیز کی کار کردگی جنکوز سے بہتر ہے۔ جبکہ پاور پالیسی 1994کے مطابق آئی پی پیز کواپنی اپنی سہ ماہی رپورٹ جمع کروانا ہوتی ہے لیکن زیادہ تر آئی پی پیز ایسا نہیں کر رہے لہذا وقت پر رپورٹ جمع نہ کروانے کا مقصد اوور چارجنگ کو چھپانا ہے جہاں تک آئی پی پیز کے منافع کمانے کا تعلق ہے دو سب سے بڑے آئی پی پیزحبکو اور پیپکو کی مالی معلومات جو عوامی سطح پر دستیاب ہیں کے مطابق 2014-15میں حبکو کا خالص منافع ٹیکس بڑھنے سے پہلے 53فیصد تھا اسی طرح کیپکو کا 27فیصدتھا اس کے علاوہ چھوٹے آئی پی پیز نے بھی اسی نسبت سے منافع کمایا۔لہذا آئی پی پیز دوسری کمپنیوں کے نسبت بہت زیادہ منافع کما رہے ہیں ۔نیز لائف ٹائم انکم ٹیکس چھوٹ کی مثال کسی اور صنعت میں نہیں ملتی۔جہاں تک آئی پی پیز کی کارکردگی کا تعلق ہے نوے کی دہائی میں آئی پی پیز نے اس سلسلے میں بہت اہم روول کردار ادا کیا اور اس وقت پانچ ہزا ر میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی لیکن اس کے بعد ان کی کار کردگی تسلی بخش نہ رہی۔آخر میں تھنک ٹینک آئی پی آر نے اس سلسلہ میں اپنی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو چاہیے کہ وہ صرف دونوں ہاتھوں سے منافع نہ سمیٹیں بلکہ عوام کو بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں کیونکہ پاکستانی عوام کو بجلی کی سہولت کے لیے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟