جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

بجلی پیداکرنیوالے ادارے کتنامنافع سمیٹ رہے ہیں،تہلکہ خیز انکشاف،عوام ششدر رہ گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے آئی پی پیز کی کار کردگی اور ان کے منافع پر ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملک میں آئی پی پیز بہت زیادہ منافع کما رہے ہیں لیکن ان کی کار کردگی منافع کے مطابق نہیں ہے آئی پی آر کے حقائق نامہ کے مطابق اس وقت ملک میںکل تیس آئی پی پیز کام کر رہے ہیں جن میں سے اٹھائیس پیپکو کے نظام کا حصہ ہیں جبکہ دو کے الیکٹر ک کو بجلی فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ آٹھ آئی پی پیز نسبتاً نئے ہیں جن نے 2010کے بعد کام کرنا شروع کیا ہےں لہذا 2104تک تمام آئی پی پیز کی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش 8975میگا واٹ ہے جو کل بجلی پیدا کرنے کی گنجائش کا 37فیصد بنتا ہے۔ صرف دو بڑے آئی پی پیز کیپکو اورحبکو کی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش 2930میگا واٹ ہے جبکہ دوسرے آئی پی پیز کی انفرادی گنجائش 250میگا واٹ سے بھی کم ہے اس کے علاوہ دو ہا ئیڈل آئی پی پیز بھی ہیں جن کی کل گنجائش 214میگا واٹ ہے ۔نیپر ا کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی رپورٹ کے مطابق آئی پی پیز کی کار کردگی جنکوز سے بہتر ہے۔ جبکہ پاور پالیسی 1994کے مطابق آئی پی پیز کواپنی اپنی سہ ماہی رپورٹ جمع کروانا ہوتی ہے لیکن زیادہ تر آئی پی پیز ایسا نہیں کر رہے لہذا وقت پر رپورٹ جمع نہ کروانے کا مقصد اوور چارجنگ کو چھپانا ہے جہاں تک آئی پی پیز کے منافع کمانے کا تعلق ہے دو سب سے بڑے آئی پی پیزحبکو اور پیپکو کی مالی معلومات جو عوامی سطح پر دستیاب ہیں کے مطابق 2014-15میںحبکو کا خالص منافع ٹیکس بڑھنے سے پہلے 53فیصد تھا اسی طرح کیپکو کا 27فیصدتھا اس کے علاوہ چھوٹے آئی پی پیز نے بھی اسی نسبت سے منافع کمایا۔لہذا آئی پی پیز دوسری کمپنیوں کے نسبت بہت زیادہ منافع کما رہے ہیں ۔نیز لائف ٹائم انکم ٹیکس چھوٹ کی مثال کسی اور صنعت میں نہیں ملتی۔جہاں تک آئی پی پیز کی کارکردگی کا تعلق ہے نوے کی دہائی میں آئی پی پیز نے اس سلسلے میں بہت اہم روول کردار ادا کیا اور اس وقت پانچ ہزا ر میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی ۔لیکن اس کے بعد ان کی کار کردگی تسلی بخش نہ رہی۔آخر میں تھنک ٹینک آئی پی آر نے شفارشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو چاہےے کہ وہ صرف دونوں ہاتھوں سے منافع نہ سمیٹے بلکہ عوام کو بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے کیونکہ پاکستانی عوام کو بجلی کی سہولت کے لےے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…