اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چند سالوں میں 5نئے ایل این جی پلانٹس لگائے جائیں گے، جس سے پاک ایران گیس منصوبے سے سستے ریٹ پرایل این جی دستیاب ہو گی۔ وہ بدھ کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کمپنیوں کو خسارہ نہیں ہوا، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے بھی بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں