جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ایف بی آرملازمین نے قلم چھوڑہڑتال کی دھمکی دے دی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کا پرفارمنس الاؤنس منجمد کرنے کے خلاف آل پاکستان ایف بی آر ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو خط لکھا گیا ہے کہ ایف بی آر ملازمین کو ملنے والا کارکردگی الاؤنس ان کی بنیادی تنخواہ کے 100فیصد کے برابر کیا جائے اور بجٹ میں منجمد کیا جانے والا الاؤنس بحال کیا جائے۔ لیٹر میں ملازمین سے ملاقات کے دوران کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے پرفارمنس الاؤنس بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک الاؤنس بحال نہیں کیا گیا ہے۔کمیٹی نے حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 دن کے اندر ہمارے مطالبے پر نظرثانی کرے، اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ملک بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کے ساتھ شہر شہر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کی ذمے دار وفاقی حکومت ہو گی۔اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کے اعلان کے فوری بعد ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے وزیر خزانہ کو سمری بھجوادی گئی تھی مگر اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال اور انکم ٹیکس گواشوروں کی تعداد میں کمی کی ایک وجہ پرفارمنس الاؤنس کو منجمد کرنا بھی ہے کیونکہ ملازمین میں ان کی 100فیصد بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس نہ ملنے سے بے چینی پائی جاتی ہے۔توقع ہے کہ اگر حکومت ملازمین کا الاؤنس بحال کر کے اسے تنخواہ میں اضافے کے بعد بننے والی بنیادی تنخواہ کے برابر کردیا جائے تو اس سے ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کے حوالے سے بھی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…