کراچی(نیوزڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار مہنگائی کی شرح مسلسل 4 ماہ تک 2 فیصد سے کم رہی۔وفاقی ادارہ شماریات سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 1.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ماہ مرغی کا گوشت 8 فیصد، انڈے تقریبا 4 فیصد، چینی ساڑے 3 فیصد اور کھانے کا تیل 2 فیصد سستا ہوا ۔دوسری جانب آلو، ٹماٹر، پیاز اور اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ ٹماٹر 34 فیصد، آلو 10 فیصد، پیاز 30 فیصد، دالیں 15 فیصد اور گندم 3 فیصد مہنگی ہوئی۔ماہر معاشیات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں گراوٹ کے سبب مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔