کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان اور قطر کے درمیان سالانہ تیس لاکھ ٹن ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ رواں ماہ کے وسط میں ہوگا، قطر سے ایل این جی سے بھرے جہاز رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پندرہ سالہ پاک قطر ایل این جی معاہدے کی منظوری متوقع ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں گیس معاہدے کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، معاہدے کے تحت قطر پاکستان کو پندرہ سال تک سالانہ تیس لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرے گا، جو ہر ہفتے بحری جہاز کے ذریعے پاکستان پہنچے گی، اس طرح سالانہ باون جہاز قطر سے ایل این جی لے کر کراچی بندرگاہ پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت خام تیل کی قیمت سے منسلک ہوگی۔